صحیح بخاری 4855: باب مَا جَاءَ فِي فَاتِحَةِ الْكِتَابِ

یحيٰ (بن موسیٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل بن ابی خالد سے، اسماعیل نے عامر (شعبی) سے، عامر نے مسروق سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اُم المؤمنین کیا حضرت محمد ﷺ نے اپنے ربّ کو دیکھا تھا؟ انہوں نے فرمایا: جو تم نے پوچھا ہے اس سے تو میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں، تم تین باتوں میں کہاں چلے جاتے ہو۔ جس نے تم سے یہ باتیں بیان کیں اس نے یقیناً جھوٹ بولا۔ جس نے تم سے یہ بیان کیا کہ حضرت محمد ﷺ نے اپنے ربّ کو دیکھا اس نے یقیناً جھوٹ بولا۔ پھر یہ آیتیں پڑھیں: لَا تُدْرِكُهُ … یعنی نظریں اس تک نہیں پہنچ سکتیں، لیکن وہ نظروں تک پہنچتا ہے۔ اور وہ مہربانی کرنے والا (اور) حقیقت پر آگاہ ہے۔ وَمَا كَانَ … یعنی اور کسی انسان کی طاقت نہیں کہ اللہ اس سے بات کرے مگر یہ کہ وحی سے یا پردہ کے پیچھے سے۔ اور جس نے تم سے یہ بیان کیا کہ آپؐ جانتے تھے کہ کل کیا ہوگا تو اس نے یقیناً جھوٹ بولا۔ یہ کہہ کر حضرت عائشہؓ نے یہ آیت پڑھی: وَمَا تَدْرِیْ… یعنی اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کل وہ کیا عمل کرے گا۔ اور جس نے تم سے یہ بیان کیا کہ آپؐ نے (وحی سے) کچھ چھپایا ہے تو اُس نے یقیناً جھوٹ بولا۔ یہ کہہ کر حضرت عائشہؓ نے یہ آیت پڑھی: يٰۤاَيُّهَا الرَّسُوْلُ … یعنی اے رسول! جو بھی تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اس کو اچھی طرح پہنچا دے۔ البتہ آپؐ نے جبرائیلؑ کو ان کی اپنی صورت میں دو دفعہ دیکھا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ يَا أُمَّتَاهْ هَلْ رَأَى مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم رَبَّهُ فَقَالَتْ لَقَدْ قَفَّ شَعَرِي مِمَّا قُلْتَ أَيْنَ أَنْتَ مِنْ ثَلاَثٍ مَنْ حَدَّثَكَهُنَّ فَقَدْ كَذَبَ مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم رَأَى رَبَّهُ فَقَدْ كَذَبَ. ثُمَّ قَرَأَتْ {لاَ تُدْرِكُهُ الأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ} {وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلاَّ وَحْيًا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ} وَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ فَقَدْ كَذَبَ ثُمَّ قَرَأَتْ {وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا} وَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ كَتَمَ فَقَدْ كَذَبَ ثُمَّ قَرَأَتْ {يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ} الآيَةَ وَلَكِنَّهُ رَأَى جِبْرِيلَ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ فِي صُورَتِهِ مَرَّتَيْنِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 1: باب مَا جَاءَ فِي فَاتِحَةِ الْكِتَابِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

5:68 · 6:104 · 31:35 · 42:52

آج 10 میں سے 10 باقی