صحیح بخاری 5062: باب اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ قُلُوبُكُمْ

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالملک بن میسرہ سے، عبدالملک نے نزال بن سبرہ سے، نزال نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے ایک شخص کو ایک آیت اس طرح پڑھتے ہوئے سنا کہ جس کے خلاف انہوں نے نبی ﷺ کو پڑھتے ہوئے سنا تھا۔ (انہوں نے کہا:) میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور ان کو نبی ﷺ کے پاس لے گیا۔ آپؐ نے فرمایا: تم دونوں اچھی طرح پڑھتے ہو۔ (شعبہ نے کہا:) میرا غالب علم یہ ہے کہ آپؐ نے فرمایا: کیونکہ تم سے پہلے جو تھے انہوں نے آپس میں اختلاف کیا اور اس نے ان کو ہلاک کردیا۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلاً يَقْرَأُ آيَةً سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خِلاَفَهَا فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " كِلاَكُمَا مُحْسِنٌ فَاقْرَآ ـ أَكْبَرُ عِلْمِي قَالَ ـ فَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ اخْتَلَفُوا فَأَهْلَكَهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 37: باب اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ قُلُوبُكُمْ

آج 10 میں سے 10 باقی