صحیح بخاری 5203: باب هِجْرَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ فِي غَيْرِ بُيُوتِهِنَّ

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ مروان بن معاویہ (فزاری) نے ہمیں بتایا کہ ابو یعفور (عبدالرحمٰن بن عبید کوفی) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے ابو ضحیٰ کے پاس آپس میں ذکر کیا تو اُنہوں نے کہا: حضرت ابن عباسؓ نے ہم سے بیان کیا۔ کہتے تھے کہ ہم ایک روز صبح کو اُٹھے، دیکھتے کیا ہیں کہ نبی ﷺ کی ازواج رو رہی ہیں۔ اُن میں سے ہر ایک زوجہ کے پاس اُن کے رشتہ دار ہیں۔ میں مسجد آیا تو دیکھا کہ وہ لوگوں سے بھری ہے۔ اتنے میں حضرت عمر بن خطابؓ آئے اور نبی ﷺ کے پاس (اوپر) چڑھ کر گئے اُس وقت آپؐ اپنے ایک بالا خانہ میں تھے۔ اُنہوں نے آپؐ کو سلام کیا مگر اُن کو کسی نے جواب نہ دیا۔ پھر اُنہوں نے سلام کیا۔ پھر بھی کسی نے جواب نہ دیا۔ پھر اُنہوں نے سلام کیا۔ پھر بھی کسی نے جواب نہیں دیا۔ پھر اس کے بعد آپؐ نے اُن کو بلوایا اور وہ نبی ﷺ کے پاس گئے اور پوچھا: کیا آپؐ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں بلکہ میں نے اُن سے قسم کھائی ہے کہ ایک مہینہ تک اُن کے پاس نہیں جاؤں گا۔ اس لئے آپؐ انتیس دن تک ٹھہرے۔ پھر آپؐ اپنی بیویوں کے پاس گئے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْفُورٍ قَالَ تَذَاكَرْنَا عِنْدَ أَبِي الضُّحَى فَقَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ أَصْبَحْنَا يَوْمًا وَنِسَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَبْكِينَ عِنْدَ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ أَهْلُهَا فَخَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا هُوَ مَلآنُ مِنَ النَّاسِ فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَصَعِدَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي غُرْفَةٍ لَهُ فَسَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ فَنَادَاهُ فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَطَلَّقْتَ نِسَاءَكَ فَقَالَ " لاَ وَلَكِنْ آلَيْتُ مِنْهُنَّ شَهْرًا ". فَمَكَثَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَى نِسَائِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 93: باب هِجْرَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ فِي غَيْرِ بُيُوتِهِنَّ

آج 10 میں سے 10 باقی