صحیح بخاری 5225: باب الْغَيْرَةِ

علی (بن عبداللہ) نے ہم سے بیان کیا کہ (اسماعیل) بن عُلَیَّہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ اپنی کسی بیوی کے پاس تھے تو اُمہات المؤمنین میں سے ایک نے پیالہ بھیجا جس میں کچھ کھانا تھا۔ اُس بیوی نے جس کے گھر میں نبی ﷺ تھے، خادم کے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور وہ پیالہ گر گیا جس سے وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ نبی ﷺ نے پیالے کے ٹکڑوں کو اکٹھا کیا پھر اس میں اس کھانے کو اکٹھا کرنے لگے جو اُس پیالے میں تھا اور فرمانے لگے: تمہاری ماں کو غیرت آگئی۔ پھر آپؐ نے خادم کو روکے رکھا یہاں تک کہ آپؐ کے پاس اُس کے گھر سے پیالہ لایا گیا جس کے گھر میں آپؐ تھے اور آپؐ نے ثابت پیالہ اس بیوی کو بھجوایا جس کا پیالہ ٹوٹ گیا تھا اور ٹوٹا ہوا اُس کے گھر میں رکھا جس نے توڑا تھا۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتِ الَّتِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِهَا يَدَ الْخَادِمِ فَسَقَطَتِ الصَّحْفَةُ فَانْفَلَقَتْ فَجَمَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِلَقَ الصَّحْفَةِ ثُمَّ جَعَلَ يَجْمَعُ فِيهَا الطَّعَامَ الَّذِي كَانَ فِي الصَّحْفَةِ وَيَقُولُ " غَارَتْ أُمُّكُمْ " ثُمَّ حَبَسَ الْخَادِمَ حَتَّى أُتِيَ بِصَحْفَةٍ مِنْ عِنْدِ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا فَدَفَعَ الصَّحْفَةَ الصَّحِيحَةَ إِلَى الَّتِي كُسِرَتْ صَحْفَتُهَا وَأَمْسَكَ الْمَكْسُورَةَ فِي بَيْتِ الَّتِي كَسَرَتْ فِيه.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 108: باب الْغَيْرَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی