صحیح بخاری 5227: باب الْغَيْرَةِ

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے، (زہری نے) کہا: (سعید) بن مسیب نے مجھے خبر دی۔ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک بار ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں سویا ہوا ہی تھا کہ میں نے اپنے آپؐ کو جنت میں دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عورت محل کے ایک طرف ہو کر وضو کر رہی ہے۔ میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے ؟ کسی نے کہا: یہ عمرؓ کا ہے۔ پھر میں نے اُن کی غیرت کا خیال کیا اور پیٹھ موڑ کر واپس چلا آیا۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ رو پڑے وہ اُس مجلس میں ہی تھے۔ پھر اُنہوں نے کہا: کیا آپؐ سے یا رسولؐ اللہ میں غیرت کروں گا؟

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جُلُوسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا قَالَ هَذَا لِعُمَرَ. فَذَكَرْتُ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا ". فَبَكَى عُمَرُ وَهْوَ فِي الْمَجْلِسِ ثُمَّ قَالَ أَوَعَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 108: باب الْغَيْرَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی