صحیح بخاری 5289: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ …
اِسماعیل بن ابی اُوَیس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے بھائی (عبدالحمید بن ابی اُوَیس) سے، عبدالحمید نے سلیمان (بن بلال) سے، سلیمان نے حُمَید طویل سے، حُمَید نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں کے پاس نہ جانے کی قسم کھائی اور آپؐ کے پاؤں میں موچ آ گئی تھی تو آپؐ اپنے ایک بالا خانے میں اُنتیس دن تک رہے۔ پھر اس کے بعد اُترے۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے مہینہ کی قسم کھائی تھی۔ آپؐ نے فرمایا: مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ آلَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ نِسَائِهِ وَكَانَتِ انْفَكَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ آلَيْتَ شَهْرًا. فَقَالَ " الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی