صحیح بخاری 5290: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ …
قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے روایت کی۔ (وہ کہتے تھے:) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس ایلاء کے متعلق کہتے تھے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ مدت گزرنے کے بعد کسی کے لئے کوئی بات درست نہیں سوائے اس کے کہ اُس کو دستور کے مطابق بھلائی سے رکھے یا طلاق کا قطعی فیصلہ کرے جیسا کہ اللہ عزّوجل نے حکم دیا ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رضى الله عنهما كَانَ يَقُولُ فِي الإِيلاَءِ الَّذِي سَمَّى اللَّهُ لاَ يَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدَ الأَجَلِ إِلاَّ أَنْ يُمْسِكَ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَعْزِمَ بِالطَّلاَقِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی