صحیح بخاری 5291: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ …
اور مجھ سے اسماعیل (بن ابی اُوَیس) نے کہا کہ مالک نے نے مجھے بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ جب چار مہینے گزر جائیں تو مرد کو (پکڑ کر) مجبور کیا جائے کہ وہ طلاق دے، اور جب تک وہ طلاق نہ دے گا طلاق نہ ہوگی۔ اور حضرت عثمانؓ، حضرت علیؓ، حضرت ابودرداءؓ، حضرت عائشہؓ اور نبی ﷺ کے صحابہ میں سے بارہ اور اشخاص سے یہی بیان کیا جاتا ہے۔
وَقَالَ لِي إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ يُوقَفُ حَتَّى يُطَلِّقَ وَلاَ يَقَعُ عَلَيْهِ الطَّلاَقُ حَتَّى يُطَلِّقَ. وَيُذْكَرُ ذَلِكَ عَنْ عُثْمَانَ وَعَلِيٍّ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَعَائِشَةَ وَاثْنَىْ عَشَرَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی