صحیح بخاری 5322: باب قِصَّةِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
اسماعیل (بن ابی اُوَیس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (انصاری) سے، یحيٰ نے قاسم بن محمد اور سلیمان بن یسار سے روایت کی کہ انہوں نے ان دونوں سے سنا کہ وہ ذکر کرتے تھے کہ یحيٰ بن سعید بن عاص نے عبدالرحمٰن بن حکم کی بیٹی کو طلاق دی تو عبدالرحمٰن اس کو وہاں سے لے آئے اور حضرت عائشہؓ امّ المؤمنین نے مروان کو جو مدینہ کا حاکم تھا، کہلا بھیجا کہ اللہ سے ڈرو اور اس کو اس کے گھر میں واپس بھیج دو۔ سلیمان کی حدیث میں یوں ہے کہ مروان نے کہا کہ عبدالرحمٰن بن حَکَم نے مجھے مجبور کر دیا۔ اور قاسم بن محمد نے یوں کہا: (اور مروان نے یہ جواب دیا) کیا آپؓ کو فاطمہ بنت قیسؓ کے واقعہ کی خبر نہیں پہنچی؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: اگر تم فاطمہؓ کے واقعہ کا ذکر کرو تب بھی یہ تمہیں زیادہ فائدہ نہیں دینے کا۔ مروان بن حکم نے کہا: اگر آپؓ کی مراد شر سے ہے تو جو اِن دونوں کے درمیان شر ہے وہ آپ کے لئے کافی ہے (فیصلہ کرنے کے لئے)۔