صحیح بخاری 5326: باب قِصَّةِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ

عمرو بن عباس نے ہمیں بتایا کہ (عبدالرحمٰن) بن مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہؓ سے کہا: کیا آپؓ نے حَکَم کی فلاں بیٹی کو نہیں دیکھا کہ جس کو اس کے خاوند نے قطعی طور پر طلاق دے دی اور وہ (گھر سے) نکل گئی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: بہت ہی برا ہے جو اُس نے کیا۔ عروہ نے کہا: آپؓ نے فاطمہ (بنت قیسؓ) کی روایت نہیں سنی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: دیکھو اس واقعہ کے ذکر کرنے سے اُس کے لئے کوئی بہتری نہیں۔ اور (عبدالرحمٰن) بن ابی زناد نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے اتنا اور بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے اس کو نہایت ہی معیوب گردانا اور کہا: فاطمہؓ تو ایک اُجاڑ جگہ میں تھی جو بالکل الگ تھلگ تھی۔ اس کے اطراف میں ہمیشہ ڈر لگا رہتا تھا۔ اس لئے نبی ﷺ نے اس کو اجازت دی۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ لِعَائِشَةَ أَلَمْ تَرَيْنَ إِلَى فُلاَنَةَ بِنْتِ الْحَكَمِ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَخَرَجَتْ. فَقَالَتْ بِئْسَ مَا صَنَعَتْ. قَالَ أَلَمْ تَسْمَعِي فِي قَوْلِ فَاطِمَةَ قَالَتْ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ لَهَا خَيْرٌ فِي ذِكْرِ هَذَا الْحَدِيثِ. وَزَادَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَابَتْ عَائِشَةُ أَشَدَّ الْعَيْبِ وَقَالَتْ إِنَّ فَاطِمَةَ كَانَتْ فِي مَكَانٍ وَحِشٍ فَخِيفَ عَلَى نَاحِيَتِهَا فَلِذَلِكَ أَرْخَصَ لَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 41: باب قِصَّةِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ

آج 10 میں سے 10 باقی