صحیح بخاری 5337
قَالَ حُمَيْدٌ فَقُلْتُ لِزَيْنَبَ وَمَا تَرْمِي بِالْبَعَرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ فَقَالَتْ زَيْنَبُ كَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا دَخَلَتْ حِفْشًا وَلَبِسَتْ شَرَّ ثِيَابِهَا وَلَمْ تَمَسَّ طِيبًا حَتَّى تَمُرَّ بِهَا سَنَةٌ ثُمَّ تُؤْتَى بِدَابَّةٍ حِمَارٍ أَوْ شَاةٍ أَوْ طَائِرٍ فَتَفْتَضُّ بِهِ فَقَلَّمَا تَفْتَضُّ بِشَىْءٍ إِلاَّ مَاتَ ثُمَّ تَخْرُجُ فَتُعْطَى بَعَرَةً فَتَرْمِي ثُمَّ تُرَاجِعُ بَعْدُ مَا شَاءَتْ مِنْ طِيبٍ أَوْ غَيْرِهِ. سُئِلَ مَالِكٌ مَا تَفْتَضُّ بِهِ قَالَ تَمْسَحُ بِهِ جِلْدَهَا.
اور حُمَید نے کہا: میں نے حضرت زینبؓ سے پوچھا: سال کے آخر میں اونٹ کی مینگنی کیوں پھینکتی تھیں؟ تو حضرت زینبؓ نے فرمایا: یہ دستور تھا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہو جاتا تو وہ ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں داخل ہو جاتی اور نہایت ہی برے کپڑے پہنتی اور خوشبو نہ لگاتی۔ یہاں تک کہ اسی طرح ایک سال گزر جاتا۔ پھر اس کے پاس کوئی جانور گدھا یا بکری یا پرندہ لایا جاتا تو کم ہی ہوتا کہ جس جانور سے وہ اپنا جسم رگڑتی اور وہ نہ مر جاتا۔ (یعنی وہ ضرور ہی مر جاتا۔) پھر وہ باہر آتی اور اسے ایک مینگنی دی جاتی جسے وہ پھینکتی۔ پھر اس کے بعد وہ دوبارہ خوشبو وغیرہ جو چاہتی لگاتی۔ مالک سے پوچھا گیا: مَا تَفْتَضُّ بِهِ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: اپنے جسم سے لگاتی تھی۔
کتاب 46: باب تُحِدُّ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا
10 von 10 heute frei