صحیح بخاری 5338: باب الْكُحْلِ لِلْحَادَّةِ
آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ حُمَید بن نافع نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت زینب بنت امّ سلمہؓ سے، حضرت زینبؓ نے اپنی ماں سے روایت کی کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا تو اس کی آنکھوں کے خراب ہونے سے لوگ ڈرے اور رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے سرمہ لگانے کی اجازت مانگی۔ آپؐ نے فرمایا: سرمہ نہ لگائے۔ وہ بھی تو ایک زمانہ تھا کہ تم میں سے ایک نہایت ہی برے کپڑوں میں یا فرمایا: نہایت ہی بری جھونپڑی میں رہا کرتی تھی۔ جب ایک سال ہو جاتا تو اگر سامنے سے کتا گزرتا تو وہ مینگنی پھینکتی۔ (سرمہ) نہ لگائے جب تک کہ چار مہینے اور دس دن نہ گزر جائیں۔
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّهَا أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ زَوْجُهَا فَخَشُوا عَلَى عَيْنَيْهَا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَأْذَنُوهُ فِي الْكُحْلِ فَقَالَ " لاَ تَكَحَّلْ قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَمْكُثُ فِي شَرِّ أَحْلاَسِهَا أَوْ شَرِّ بَيْتِهَا فَإِذَا كَانَ حَوْلٌ فَمَرَّ كَلْبٌ رَمَتْ بِبَعَرَةٍ فَلاَ حَتَّى تَمْضِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی