صحیح بخاری 5424: باب مَا كَانَ السَّلَفُ يَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِهِمْ وَأَسْفَارِهِمْ مِنَ الطَّعَامِ وَالل …
عبداللہ بن محمد (مسندی) نے مجھ سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے عطاء (بن ابی رباح) سے، عطاء نے حضرت جابرؓ (بن عبداللہ انصاری) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے زمانے میں قربانیوں کے گوشت اپنے ساتھ مدینہ بھی لے جاتے تھے۔ (عبداللہ بن محمد کی طرح) اس حدیث کو محمد (بن سلام) نے بھی (سفیان) بن عیینہ سے روایت کیا۔ اور ابن جریج کہتے تھے: میں نے عطاء سے پوچھا: کیا حضرت جابرؓ نے یوں کہا ہے کہ یہاں تک کہ ہم مدینہ آئے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَتَزَوَّدُ لُحُومَ الْهَدْىِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْمَدِينَةِ. تَابَعَهُ مُحَمَّدٌ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ. وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ قُلْتُ لِعَطَاءٍ أَقَالَ حَتَّى جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ لاَ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی