صحیح بخاری 5796: باب لُبْسِ الْقَمِيصِ

صدقہ (بن فضل) نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ (عمری) سے، عبیداللہ نے کہا: مجھے نافع نے بتایا، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب عبداللہ بن اُبَیّ فوت ہوگیا اس کا بیٹا رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ آپؐ مجھے اپنی قمیص دیں کہ میں اُس کو بطور کفن پہناؤں اور آپؐ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں اور اس کے لئے مغفرت کی دعا کیجیئے۔ نبی ﷺ نے اس کو اپنی قمیص دے دی اور فرمایا: جب تجہیز و تکفین سے فارغ ہو جائیں تو ہمیں اطلاع کر دیں۔ جب وہ فارغ ہوا اس نے آپؐ کو اطلاع دی۔ آپؐ آئے کہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں تو حضرت عمرؓ نے آپؐ کو (دامن سے) کھینچا اور کہنے لگے: کیا ایسا نہیں ہے کہ اللہ نے آپؐ کو منافقوں کا نماز جنازہ پڑھنے سے روکا ہے؟
آپؐ نے فرمایا: (اللہ نے فرمایا ہے:) تو ان کے لئے استغفار کرے یا ان کے لئے استغفار نہ کرے اگر تو ان کے لئے ستر بار بھی استغفار کرے اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ان میں سے کسی پر بھی جو مر جائے کبھی جنازہ نہ پڑھوا اور نہ اس کی قبر پر کبھی (دعا کے لیے) کھڑے ہو۔ تب آپؐ نے ان کا جنازہ پڑھنا چھوڑ دیا۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَىٍّ جَاءَ ابْنُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْهُ فِيهِ وَصَلِّ عَلَيْهِ وَاسْتَغْفِرْ لَهُ فَأَعْطَاهُ قَمِيصَهُ وَقَالَ " إِذَا فَرَغْتَ فَآذِنَّا ". فَلَمَّا فَرَغَ آذَنَهُ فَجَاءَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَجَذَبَهُ عُمَرُ فَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ نَهَاكَ اللَّهُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى الْمُنَافِقِينَ
فَقَالَ {اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لاَ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ}. فَنَزَلَتْ {وَلاَ تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا} فَتَرَكَ الصَّلاَةَ عَلَيْهِمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 8: باب لُبْسِ الْقَمِيصِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

9:80 · 9:84

آج 10 میں سے 10 باقی