صحیح بخاری 5800: باب الْقَبَاءِ وَفَرُّوجِ حَرِيرٍ
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے حضرت مسور بن مخرمہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے چند قبائیں تقسیم کیں اور حضرت مخرمہؓ کو کوئی نہ دی۔ حضرت مخرمہؓ نے کہا: بیٹا آؤ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس چلیں۔ میں ان کے ساتھ گیا، کہنے لگے: اندر جاؤ اور آنحضرت ﷺ کو میرے پاس بلا لاؤ۔ کہتے تھے: میں نے مخرمہؓ کا نام لے کر کہا کہ وہ آپؐ کو بلاتے ہیں۔ آپؐ ان کے پاس باہر آئے اور آپؐ نے ان میں سے ایک قباء پہنی تھی۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے یہ قباء تمہارے لئے چھپا رکھی تھی۔ حضرت مسورؓ کہتے تھے۔ حضرت مخرمہؓ نے اس کو دیکھا اور کہا: مخرمہؓ خوش ہوگیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَىَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَقَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي. قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا فَقَالَ " خَبَأْتُ هَذَا لَكَ ". قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَضِيَ مَخْرَمَةُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی