صحیح بخاری 5953: باب نَقْضِ الصُّوَرِ

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد (بن زیاد) نے ہمیں بتایا۔ عمارہ (بن قعقاع) نے ہمیں بتایا کہ ابوزرعہ (بن عمرو بن جریر) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھ ایک گھر میں داخل ہوا جو مدینہ میں تھا تو انہوں نے مکان کی چھت پر ایک مصور کو دیکھا کہ تصویریں بنا رہا تھا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے کہ (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو میری مخلوق جیسی مخلوق بنانے لگا۔ پس وہ ایک دانہ ہی پیدا کریں اور وہ ایک چیونٹی تو بنائیں۔ پھر انہوں نے پانی کا ایک لگن منگوایا اور اپنے ہاتھ دھونے لگے اور دھوتے دھوتے اپنے بغلوں تک پہنچایا۔ میں نے کہا: ابوہریرہؓ! کیا یہ ایسی بات ہے جسے آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا؟ انہوں نے کہا: جہاں تک زیور پہنا جاسکتا ہے وہاں تک دھوتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ دَارًا بِالْمَدِينَةِ فَرَأَى أَعْلاَهَا مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً ". ثُمَّ دَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ إِبْطَهُ فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَشَىْءٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مُنْتَهَى الْحِلْيَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 90: باب نَقْضِ الصُّوَرِ

آج 10 میں سے 10 باقی