صحیح بخاری 6116: باب الْحَذَرِ مِنَ الْغَضَبِ

یحيٰ بن یوسف نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوبکر نے جو عیاش کے بیٹے ہیں ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حصین (عثمان بن عاصم) سے، ابو حصین نے ابو صالح سے، ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے کہا: آپؐ مجھے نصیحت فرمائیں۔ آپؐ نے فرمایا: غصہ مت کیا کرو۔ آپؐ نے بار بار اس کو دہرایا۔ فرمایا: غصہ مت کرو۔

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ ـ هُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ ـ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَوْصِنِي. قَالَ " لاَ تَغْضَبْ ". فَرَدَّدَ مِرَارًا قَالَ " لاَ تَغْضَبْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 76: باب الْحَذَرِ مِنَ الْغَضَبِ

آج 10 میں سے 10 باقی