صحیح بخاری 621: باب الأَذَانِ قَبْلَ الْفَجْرِ
احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا، کہا: زُہَیر نے ہمیں بتایا، کہا: سلیمان تیمی نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابوعثمان نہدی سے، ابوعثمان نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے، حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: لَا یَمْنَعَنَّ احَدَکُمْ یا فرمایا: احَدًا مِّنْکُمْ یعنی تم میں سے کسی کو بلالؓ کی اذان سحری کے کھانے سے نہ روکے۔ کیونکہ وہ رات کو اذان دیتا ہے یا فرمایا: پکارتا ہے، تا تم میں سے جو کھڑا نمازِ تہجد پڑھ رہا ہو اسے گھر کو واپس کر دے اور تم میں سے جو سویا ہوا ہو اُسے جگا دے اور فجر یا ( فرمایا:) صبح یوں ظاہر نہیں ہوتی اور آپؐ نے اپنی انگلیوں سے اشارہ کیا اور ان کو اوپر اُٹھایا اور نیچے کی طرف جھکایا؛ یہاں تک کہ اس طرح ہو جائے اور زُہَیر نے اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں سے اشارہ کیا۔ ان میں سے ایک دوسری کے اوپر تھی۔ پھر ہر ایک کو اس نے اپنی دائیں طرف اور بائیں طرف کھینچا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah