صحیح بخاری 6329: باب الدُّعَاءِ بَعْدَ الصَّلاَةِ

اسحاق نے مجھ سے بیان کیا کہ یزید (بن ہارون) نے ہمیں خبر دی۔ ورقاء نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سُمَیّ سے، سُمَیّ نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! دولت مند سارے ہی درجے اور ہمیشہ کی نعمت لے گئے ہیں۔ آپؐ نے پوچھا: یہ کیسے؟ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نمازیں پڑھیں جیسے ہم نے پڑھیں اور جہاد کیا جیسے ہم نے جہاد کیا اور ضرورت سے زیادہ جو اُن کے مال تھے اُن میں سے انہوں نے خرچ بھی کیا اور ہمارے پاس مال نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ جس سے تم ان لوگوں کے درجہ کو پا لو گے جو تم سے پہلے تھے اور اُن سے آگے نکل جاؤ گے جو تمہارے پیچھے ہیں؟ اور کوئی بھی ویسا عمل نہیں کرے گا جو تم نے کیا ہوگا، سوائے اس شخص کے کہ جس نے ویسا ہی کیا۔ ہر نماز کے بعد تم دس بار سبحان اللہ کہو اور دس بار الحمدللہ کہو اور دس بار اللہ اکبر کہو۔ (ورقاء کی طرح) عبیداللہ بن عمر نے بھی سُمَیّ سے اس کو روایت کیا۔ اور ابن عجلان نے بھی سُمَیّ اور رجاء بن حیوہ سے اس کو روایت کیا۔ اور جریر (بن عبدالحمید) نے بھی عبدالعزیز بن رُفیع سے، عبدالعزیز نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابودرداءؓ سے اس کو روایت کیا۔ اور سہیل (بن ابی صالح) نے بھی اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے اس کو روایت کیا۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ عَنْ سُمَىٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالدَّرَجَاتِ وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ. قَالَ " كَيْفَ ذَاكَ ". قَالَ صَلَّوْا كَمَا صَلَّيْنَا وَجَاهَدُوا كَمَا جَاهَدْنَا وَأَنْفَقُوا مِنْ فُضُولِ أَمْوَالِهِمْ وَلَيْسَتْ لَنَا أَمْوَالٌ. قَالَ " أَفَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَمْرٍ تُدْرِكُونَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ وَتَسْبِقُونَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكُمْ وَلاَ يَأْتِي أَحَدٌ بِمِثْلِ مَا جِئْتُمْ إِلاَّ مَنْ جَاءَ بِمِثْلِهِ تُسَبِّحُونَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاَةٍ عَشْرًا وَتَحْمَدُونَ عَشْرًا وَتُكَبِّرُونَ عَشْرًا ".
تَابَعَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سُمَىٍّ وَرَوَاهُ ابْنُ عَجْلاَنَ عَنْ سُمَىٍّ وَرَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ. وَرَوَاهُ جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ. وَرَوَاهُ سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 18: باب الدُّعَاءِ بَعْدَ الصَّلاَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی