صحیح بخاری 6335: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَصَلِّ عَلَيْهِمْ‏}‏

عثمان بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو مسجد میں قرآن پڑھتے سنا تو آپؐ نے فرمایا: اللہ اس پر رحم کرے۔ اس نے مجھے فلاں فلاں آیت یاد دلا دی جسے میں فلاں فلاں سورة میں سے (بھول کر) چھوڑ جایا کرتا تھا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً يَقْرَأُ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ " رَحِمَهُ اللَّهُ لَقَدْ أَذْكَرَنِي كَذَا وَكَذَا آيَةً أَسْقَطْتُهَا فِي سُورَةِ كَذَا وَكَذَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 19: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَصَلِّ عَلَيْهِمْ‏}‏

آج 10 میں سے 10 باقی