صحیح بخاری 6358: باب الصَّلاَةِ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
ابراہیم بن حمزہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی حازم اور دراوردی نے ہمیں بتایا۔ ان دونوں نے یزید (بن عبداللہ بن اسامہ بن ہاد) سے، یزید نے عبداللہ بن خباب سے، عبداللہ نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: ہم نے کہا: یا رسول اللہ! یہ تو ہوئی آپؐ کے لئے سلامتی کی دعا کرنا، اب رحمت کی دعا کیسے کریں؟ فرمایا: تم یوں کہا کرو: اے اللہ! محمدؐ کو خاص الخاص رحمت سے نواز جو تیرا بندہ اور تیرا رسول ہے جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ کو نوازا۔ اور محمدؐ اور آل محمدؐ کو برکتیں عطا کر جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ کو برکتیں عطا کیں۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا السَّلاَمُ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّي قَالَ " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 32: باب الصَّلاَةِ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- درُود شریف میں جس قربانی کے کرنے کی دعا کی جاتی ہے عیدالاضحیہ ہر سال اُسی کی یاد دلانے کے لئے آتی ہے۔: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی