صحیح بخاری 6359: بَابُ هَلْ يُصَلَّى عَلَى غَيْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن مرہ سے، عمرو نے حضرت (عبداللہ) ابن ابی اوفیٰؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کا طریق تھا کہ جب آپؐ کے پاس کوئی شخص صدقہ لے کر آتا تو آپؐ دعا کرتے: اے اللہ! اس پر اپنا خاص رحم فرما۔ میرے والد بھی آپؐ کے پاس صدقہ لے کر آئے تو آپؐ نے دعا کی: اے اللہ! ابو اوفیٰؓ کے خاندان پر خاص رحمت فرما۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ كَانَ إِذَا أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِصَدَقَتِهِ قَالَ " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ" فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى"

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 33: بَابُ هَلْ يُصَلَّى عَلَى غَيْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

آج 10 میں سے 10 باقی