صحیح بخاری 6422: باب الْعَمَلِ الَّذِي يُبْتَغَى بِهِ وَجْهُ اللَّهِ

معاذ بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی، اُنہوں نے زہری سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: مجھے حضرت محمود بن ربیع (انصاریؓ) نے بتایا اور حضرت محمودؓ کا خیال تھا کہ ان کو رسول اللہ ﷺ کے متعلق یاد ہے اور کہا وہ کُلّی بھی یاد ہے جو آپؐ نے ایک ڈول سے جو ان کے گھر میں تھا، لے کر ڈالی تھی۔

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ وَزَعَمَ مَحْمُودٌ أَنَّهُ عَقَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ وَعَقَلَ مَجَّةً مَجَّهَا مِنْ دَلْوٍ كَانَتْ فِي دَارِهِمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 6: باب الْعَمَلِ الَّذِي يُبْتَغَى بِهِ وَجْهُ اللَّهِ

آج 10 میں سے 10 باقی