صحیح بخاری 6476
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ سَمِعَ أُذُنَاىَ وَوَعَاهُ قَلْبِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الضِّيَافَةُ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ جَائِزَتُهُ ". قِيلَ مَا جَائِزَتُهُ قَالَ " يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ ".
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ سعید مقبری نے ہم سے بیان کیا۔ سعید نے حضرت ابوشریح خزاعیؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میرے دونوں کانوں نے سنا اور میرے دل نے اچھی طرح سمجھ کر یاد رکھا جبکہ نبی ﷺ یہ فرما رہے تھے مہمان نوازی تین دن تک ہے یعنی جو مہمان نوازی کا دستور ہے۔ پوچھا گیا: مہمان نوازی کا کیا دستور ہے؟ فرمایا: ایک دن اور رات۔ آپؐ نے فرمایا: اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، چاہیے کہ وہ مہمان سے عزت سے پیش آئے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، چاہیئے کہ وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے۔
10 von 10 heute frei