صحیح بخاری 6570: باب صِفَةِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو (بن ابی عمرو) سے، عمرو نے سعید بن ابی سعید مقبری سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! لوگوں میں سے کون زیادہ خوش قسمت ہوگا جو آپؐ کی سفارش (سے قیامت کے دن نجات) پائے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ابوہریرہؓ! میں خوب سمجھتا تھا کہ اس بات کے متعلق تم سے پہلے کوئی مجھ سے نہیں پوچھے گا۔ کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ تم ایسی باتوں کا بہت شوق رکھتے ہو۔ قیامت کے دن میری سفارش کے ذریعہ لوگوں میں سے وہ شخص زیادہ خوش قسمت ہو گا جس نے خالصًا اپنے دل سے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا اقرار کیا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ " لَقَدْ ظَنَنْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَنْ لاَ يَسْأَلَنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ أَوَّلُ مِنْكَ لِمَا رَأَيْتُ مِنْ حِرْصِكَ عَلَى الْحَدِيثِ أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. خَالِصًا مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 51: باب صِفَةِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

  • آئینہ کمالاتِ اسلام: عربی
  • مجموعہ اشتہارات (جلد 1): اردو

خطباتِ جمعہ

  • اعلیٰ روحانی کمالات کے حصول کے لئے نماز تہجد اور دیگر نفلی عبادات بھی بجا لانی چاہئیں: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی