صحیح بخاری 6623: بَابُ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى: {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَ …

ابونعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے غیلان بن جریر سے، غیلان نے ابوبُردہ سے، ابوبُردہ نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں اشعریوں کی ایک جماعت کے ساتھ نبی ﷺ کے پاس آیا کہ آپؐ سے سواری مانگوں۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کی قسم میں تمہیں سواری نہیں دوں گا اور میرے پاس کوئی سواری نہیں جس پر تمہیں سوار کروں۔ کہتے تھے کہ ہم جب تک اللہ نے چاہا کہ ٹھہرے رہیں ہم ٹھہرے رہے۔ اس کے بعد آپؐ کے پاس تین اونٹ جو عمدہ سفید کہانوں والے تھے، لائے گئے تو آپؐ نے ہمیں ان پر سوار کیا۔ جب ہم چلے ہم نے کہا یا ہم میں سے کسی نے کہا: اللہ کی قسم ہمیں کبھی برکت نہ دی جائے گی۔ ہم نبی ﷺ کے پاس آپؐ سے سواری مانگنے آئے تو آپؐ نے قسم کھائی کہ آپؐ ہمیں سواری نہیں دیں گے، پھر آپؐ نے ہمیں سواری دی۔ آؤ ہم نبی ﷺ کے پاس واپس جائیں اور آپؐ کو یاد دلائیں۔ چنانچہ ہم آپؐ کے پاس آئے تو آپؐ فرمانے لگے: میں نے تمہیں سواری نہیں دی بلکہ اللہ نے تمہیں سواری دی اور بخدا، اللہ نے چاہا تو میں کبھی قسم کھاؤں گا پھر اس کے علاوہ دوسری کو اس سے بہتر سمجھوں گا تو ضرور ہی اپنی قسم کا کفارہ ادا کروں گا اور وہ بات کروں گا جو بہتر ہو یا (فرمایا) جو بہتر ہو وہ کروں گا اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي رَهْطٍ مِنَ الأَشْعَرِيِّينَ أَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ " وَاللَّهِ لاَ أَحْمِلُكُمْ وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ ". قَالَ ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ نَلْبَثَ ثُمَّ أُتِيَ بِثَلاَثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى فَحَمَلَنَا عَلَيْهَا فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قُلْنَا أَوْ قَالَ بَعْضُنَا وَاللَّهِ لاَ يُبَارَكُ لَنَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَسْتَحْمِلُهُ فَحَلَفَ أَنْ لاَ يَحْمِلَنَا ثُمَّ حَمَلَنَا فَارْجِعُوا بِنَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَنُذَكِّرُهُ فَأَتَيْنَاهُ فَقَالَ " مَا أَنَا حَمَلْتُكُمْ بَلِ اللَّهُ حَمَلَكُمْ وَإِنِّي وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لاَ أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ". أَوْ " أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 1: بَابُ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى: {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ}

آج 10 میں سے 10 باقی