صحیح بخاری 6626: بَابُ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى: {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَ …
اسحاق یعنی ابراہیم کے بیٹے نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن صالح نے ہمیں بتایا۔ معاویہ (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا۔ معاویہ نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی قسم کی وجہ سے اپنے گھر والوں کے متعلق اَڑا رہے تو یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ وہ اپنی قسم کو پورا کرے یعنی کفارہ دے۔
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ عَنْ يَحْيَى عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اسْتَلَجَّ فِي أَهْلِهِ بِيَمِينٍ فَهْوَ أَعْظَمُ إِثْمًا لِيَبَرَّ ". يَعْنِي الْكَفَّارَةَ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی