صحیح بخاری 6730: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ "
عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ کی ازواج نے جب رسول اللہ ﷺ فوت ہوگئے چاہا کہ حضرت عثمانؓ کو حضرت ابوبکرؓ کے پاس بھیجیں تا کہ ان سے اپنی میراث مانگیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: کیا رسول اللہ ﷺ نے نہیں فرمایا تھا: ہمارا کوئی وارث نہیں ہوگا، جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوگا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرَدْنَ أَنْ يَبْعَثْنَ عُثْمَانَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ يَسْأَلْنَهُ مِيرَاثَهُنَّ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَلَيْسَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ "
آج 10 میں سے 10 باقی