صحیح بخاری 6811: باب إِثْمِ الزُّنَاةِ

عمرو بن علی نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ سفیان (ثوری) نے ہم سے بیان کیا کہ منصور اور سلیمان نے مجھے بتایا۔ ان دونوں نے ابووائل سے، ابووائل نے ابومیسرہ سے، ابومیسرہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) ؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ ! کونسا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ کا شریک ٹھہراؤ حالانکہ اس نے تم کو پیدا کیا۔ میں نے کہا: پھر کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس لئے مار ڈالو کہ کہیں وہ تمہارے ساتھ کھائے۔ میں نے کہا: پھر کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو۔ یحيٰ نے کہا: اور ہم سے سفیان نے بیان کیا کہ واصل (بن حیان) نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعود ؓ) سے روایت کی کہ میں نے پوچھا: یا رسول اللہ !… پھر اسی طرح نقل کیا۔ عمرو (بن علی فلاس) نے کہا: میں نے عبدالرحمٰن (بن مہدی) سے اس حدیث کا ذکر کیا اور عبدالرحمٰن نے یہ حدیث یوں بیان کی تھی کہ سفیان سے مروی ہے۔ انہوں نے اعمش اور منصور اور واصل سے، انہوں نے ابووائل سے، ابووائل نے ابومیسرہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: اس سند کو بھی رہنے دو۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَسُلَيْمَانُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهْوَ خَلَقَكَ ". قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مِنْ أَجْلِ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ ". قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ ". قَالَ يَحْيَى وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي وَاصِلٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِثْلَهُ قَالَ عَمْرٌو فَذَكَرْتُهُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكَانَ حَدَّثَنَا عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ وَوَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ دَعْهُ دَعْهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 20: باب إِثْمِ الزُّنَاةِ

آج 10 میں سے 10 باقی