صحیح بخاری 6827: باب الاِعْتِرَافِ بِالزِّنَا
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے یہ حدیث زہری کے منہ سے سن کر یاد رکھی۔ زہری نے کہا عبیداللہ (بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود) نے مجھے خبر دی کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے سنا۔ وہ دونوں کہتے تھے۔ ہم نبی ﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ اتنے میں ایک شخص کھڑا ہوا، اور کہنے لگا: میں آپؐ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ آپؐ کو ہمارے درمیان کتاب اللہ کے موافق ہی فیصلہ کرنا ہو گا۔ (یہ سن کر) وہ شخص کھڑا ہوا جس سے اس کا جھگڑا تھا اور یہ اُس سے کہا کہ آپؐ کتاب اللہ کے موافق فیصلہ فرماویں اور مجھے اجازت دیں (کہ میں بیان کروں) آپؐ نے فرمایا: کہو۔ اس نے کہا: میرا بیٹا اس کے پاس ملازم سے زیادہ سمجھ دار تھا۔ اس نے کہا: آپؐ ہمارے تھا اور اُس نے اِس کی بیوی سے زنا کیا۔ میں نے ایک سو بکریاں اور ایک نوکر دے کر اِس سے اُس کو چھڑا لیا۔ پھر میں نے اہل علم میں سے کئی افراد سے مسئلہ پوچھا اُنہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے پڑنے چاہیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے اور اس کی بیوی کو سنگسار کیا جائے۔ (یہ سن کر) نبی ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تمہارے درمیان اللہ جل ذکرہ کی کتاب کے موافق ہی فیصلہ کروں گا۔ ایک سو بکری اور وہ نوکر واپس لئے جائیں اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے، اور اے اُنیسؓ! اس عورت کے پاس صبح جاؤ اگر اس نے اقرار کیا تو پھر اس کو سنگسار کرو۔ چنانچہ حضرت اُنیسؓ اس کے پاس گئے اور اس نے اقرار کیا اور حضرت اُنیسؓ نے اس کو سنگسار کیا۔ میں نے سفیان سے کہا: اس شخص نے یوں نہیں کہا تھا کہ علماء نے مجھے بتایا ہے کہ میرے بیٹے کو سنگسار کیا جائے تو سفیان نے کہا: میں بھی اس کے متعلق شک رکھتا ہوں کہ میں نے یہ زہری سے سنا اس لئے کبھی تو میں نے اسے بیان کیا اور کبھی میں خاموش رہا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah