صحیح بخاری 6829: باب الاِعْتِرَافِ بِالزِّنَا
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: حضرت عمرؓ کہتے تھے: مجھے تو یہ ڈر پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں لوگوں پر اتنا زیادہ زمانہ نہ گزر جائے کہ کوئی کہنے والا یہ کہے کہ کتاب اللہ میں رجم کا حکم ہم نہیں پاتے اور اس سے وہ اس فرض کو چھوڑ کر گمراہ ہو جائیں جس کو اللہ نے نازل کیا۔ سنو! جس شخص نے زنا کیا اور وہ شادی شدہ ہو اسے سنگسار کرنا ضروری ہے بشرطیکہ ثبوت بہم پہنچ گیا ہو یا حمل ہو یا اقرار ہو۔ سفیان نے کہا: مجھے یوں یاد ہے۔ سنو! اور رسول اللہ ﷺ نے بھی زناکار کو سنگسار کیا اور ہم نے بھی آپؐ کے بعد سنگسار کیا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ عُمَرُ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَطُولَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ حَتَّى يَقُولَ قَائِلٌ لاَ نَجِدُ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ. فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ أَلاَ وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى وَقَدْ أَحْصَنَ إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَمْلُ أَوْ الاِعْتِرَافُ ـ قَالَ سُفْيَانُ كَذَا حَفِظْتُ ـ أَلاَ وَقَدْ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی