صحیح بخاری 6831: باب الْبِكْرَانِ يُجْلَدَانِ وَيُنْفَيَانِ

مالک بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز (بن ابی سلمہ) نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب نے ہمیں خبر دی۔ ابن شہاب نے عبیداللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے، عبیداللہ نے حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا کہ آپؐ اس شخص کے متعلق جس نے زنا کیا اور وہ شادی شدہ نہ ہو ایک سو کوڑے لگائے جانے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کرنے کا حکم دیتے تھے۔

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ فِيمَنْ زَنَى وَلَمْ يُحْصَنْ جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 32: باب الْبِكْرَانِ يُجْلَدَانِ وَيُنْفَيَانِ

آج 10 میں سے 10 باقی