صحیح بخاری 6943: باب مَنِ اخْتَارَ الضَّرْبَ وَالْقَتْلَ وَالْهَوَانَ عَلَى الْكُفْرِ
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اسماعیل سے روایت کی کہ قیس (بن ابی حازم) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حضرت خباب بن ارتؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے شکوہ کیا اور آپؐ اس وقت کعبہ کے سایہ میں اپنی ایک چادر پر تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ ہم نے کہا: کیا آپؐ ہمارے لئے نصرت کی دعا نہیں فرمائیں گے؟ آپؐ نے فرمایا: تم سے پہلے ایسے لوگ بھی ہو چکے ہیں کہ ایک آدمی کو پکڑا جاتا اور پھر اس کے لئے زمین میں گڑھا کھود دیا جاتا اور اس میں گاڑ دیا جاتا۔ پھر آرا لا کر اس کے سر پر رکھا جاتا اور اس کو دو ٹکڑے کر دیا جاتا اور لوہے کی کنگھیاں اس کے گوشت اور ہڈی تک چلائی جاتیں مگر یہ بات اس کو اپنے دین سے نہ روکتی۔ اللہ کی قسم! یہ سلسلہ ضرور پورا ہو کر رہے گا یہاں تک کہ یہ حالت ہو گی کہ سوار صنعاء سے چل کر حضر موت پہنچے گا، کسی سے نہیں ڈرے گا مگر اللہ سے اور اپنی بکریوں کے متعلق بھیڑیے سے مگر بات یہ ہے کہ تم جلدی کرتے ہو۔
باب 1: باب مَنِ اخْتَارَ الضَّرْبَ وَالْقَتْلَ وَالْهَوَانَ عَلَى الْكُفْرِ