صحیح بخاری 6974: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الاِحْتِيَالِ فِي الْفِرَارِ مِنَ الطَّاعُونِ
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زُہری سے روایت کی۔ عامر بن سعد بن ابی وقاص نے ہمیں بتایا کہ اُنہوں نے حضرت اُسامہ بن زیدؓ سے سنا۔ وہ حضرت سعدؓ سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بیماری کا ذکر کیا اور فرمایا: یہ ایک مکروہ عذاب ہے یا فرمایا: سزا ہے جس سے بعض اُمتوں کو سزا دی گئی۔ پھر اسی عذاب سے اب کچھ باقی رہ گئی ہے۔ کبھی چلی جاتی ہے اور کبھی آ جاتی ہے۔ اس لئے جو شخص سنے کہ وہ کسی سرزمین میں ہے تو وہاں نہ جائے اور جو کسی سرزمین میں ہو جس میں کہ طاعون پڑ جائے تو پھر اس سے بھاگ کر نہ نکلے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ سَمِعَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ سَعْدًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَ الْوَجَعَ فَقَالَ " رِجْزٌ ـ أَوْ عَذَابٌ ـ عُذِّبَ بِهِ بَعْضُ الأُمَمِ ثُمَّ بَقِيَ مِنْهُ بَقِيَّةٌ فَيَذْهَبُ الْمَرَّةَ وَيَأْتِي الأُخْرَى فَمَنْ سَمِعَ بِهِ بِأَرْضٍ فَلاَ يَقْدَمَنَّ عَلَيْهِ وَمَنْ كَانَ بِأَرْضٍ وَقَعَ بِهَا فَلاَ يَخْرُجْ فِرَارًا مِنْهُ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 13: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الاِحْتِيَالِ فِي الْفِرَارِ مِنَ الطَّاعُونِ
آج 10 میں سے 10 باقی