صحیح بخاری 7042: باب مَنْ كَذَبَ فِي حُلُمِهِ
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ایوب سے، ایوب نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جس نے ایسا خواب بنایا جو اس نے نہیں دیکھا اسے مجبور کیا جائے گا کہ دو بالوں کے درمیان گرہ دے اور وہ ہرگز نہ کرسکے گا اور جس نے لوگوں کی بات سننے کے لئے کان لگائے اور وہ اس کو ناپسند کرتے ہوں یا اس سے بھاگ رہے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کان میں سیسہ ڈالا جائے گا اور جس نے کوئی مورت بنائی اُسے بھی سزا دی جائے گی اور اسے مجبور کیا جائے گا کہ اس میں جان پھونکے اور وہ پھونکنے کا نہیں۔ سفیان نے کہا: ایوب نے ہم سے یہ حدیث موصولاً بیان کی اور قتیبہ (بن سعید) نے کہا: ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا۔ اُنہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے اُن کا یہ قول روایت کیا کہ جس نے اپنے خواب کے متعلق جھوٹ بولا۔ اور شعبہ نے ابوہاشم رمانی سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا میں نے عکرمہ سے سنا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا اور ان کا قول یوں نقل کیا جس نے مورت بنائی اور جس نے خواب گھڑی اور جس نے کان لگا کر سنا۔ اسحاق (بن شاہین واسطی) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (طحان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے خالد (حذاء) سے، اُنہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے بھی اسی طرح کہا جس نے کان لگا کر سنا اور جس نے خواب بنایا اور جس نے مورت بنائی … خالد حذاء کی طرح ہشام نے بھی عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے ان کا یہ قول روایت کیا۔
وَقَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَوْلَهُ مَنْ كَذَبَ فِي رُؤْيَاهُ. وَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ قَوْلَهُ مَنْ صَوَّرَ وَمَنْ تَحَلَّمَ وَمَنِ اسْتَمَعَ. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ " مَنِ اسْتَمَعَ وَمَنْ تَحَلَّمَ وَمَنْ صَوَّرَ ". نَحْوَهُ. تَابَعَهُ هِشَامٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلَهُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah