صحیح بخاری 7050: بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَ تُصِيبَنَّ الَّذِينَ …

ہم سے یحيٰ بن بکیر نے بیان کیا کہ یعقوب بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابوحازم سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت سہل بن سعدؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میں حوض کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا جو اُس پر آیا اس نے اس سے پیا اور جس نے اس سے پیا اس کے بعد وہ کبھی بھی پیاسا نہ ہوا۔ کچھ لوگ ایسے ہی میرے پاس پینے کے لئے آئیں گے جنہیں میں پہچان لوں گا اور جو مجھے پہچانتے ہوں گے۔ پھر میرے اور اُن کے درمیان روک ڈال دی جائے گی۔ ابوحازم نے کہا: نعمان بن ابی عیاش نے جبکہ میں یہ حدیث لوگوں سے بیان کر رہا تھا، مجھ سے سنا اور پوچھا۔ کیا اس طرح تم نے حضرت سہلؓ سے سنا؟ میں نے کہا: ہاں۔ نعمان نے کہا اور میں حضرت ابوسعید خدریؓ کے متعلق یہ شہادت دیتا ہوں کہ میں نے اُن سے (یہ حدیث) سنی وہ اس میں اتنا بڑھاتے تھے کہ آپؐ نے فرمایا کہ یہ لوگ مجھ سے تعلق رکھتے ہیں تو کہا جائے گا تم نہیں جانتے تمہارے بعد اُنہوں نے کیا کچھ بدلا۔ میں کہوں گا دور ہو دور ہو وہ شخص جو میرے بعد بدلے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ مَنْ وَرَدَهُ شَرِبَ مِنْهُ وَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ أَبَدًا لَيَرِدُ عَلَىَّ أَقْوَامٌ أَعْرِفُهُمْ وَيَعْرِفُونِي ثُمَّ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ ". قَالَ أَبُو حَازِمٍ فَسَمِعَنِي النُّعْمَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ وَأَنَا أُحَدِّثُهُمْ هَذَا فَقَالَ هَكَذَا سَمِعْتَ سَهْلاً فَقُلْتُ نَعَمْ. قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ لَسَمِعْتُهُ يَزِيدُ فِيهِ قَالَ " إِنَّهُمْ مِنِّي. فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا بَدَّلُوا بَعْدَكَ فَأَقُولُ سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ بَدَّلَ بَعْدِي ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 1: بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَ تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً}

آج 10 میں سے 10 باقی