صحیح بخاری 7059: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ …
مالک بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ ابن عیینہ نے ہمیں بتایا کہ اُنہوں نے زہری سے سنا۔ زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت زینب بنت اُم سلمہؓ سے، اُنہوں نے حضرت اُم حبیبہؓ سے، اُنہوں نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہن سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں کہ نبی ﷺ نیند سے جاگے۔ آپؐ کا چہرہ سرخ تھا اور آپؐ یہ فرما رہے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ عرب کی بربادی ہے ایک شر سے جو بالکل قریب آن پہنچا ہے۔ یاجوج اور ماجوج کی دیوار میں آج اتنا روزن ہوگیا ہے اور سفیان نے انگلیوں سے نوے یا سو کا عدد بنایا۔ آپؐ سے پوچھا گیا کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے جب کہ ہم میں اچھے لوگ ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ جب گندگی بڑھ جائے گی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 4: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ "