صحیح بخاری 7092: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " الْفِتْنَةُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ "
عبداللہ بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشام بن یوسف (صنعانی) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے معمر سے، معمر نے زہری سے، زہری نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے نبیﷺ سے روایت کی کہ آپؐ اُٹھ کر منبر کے پاس آئے اور فرمایا: فتنہ ادھر سے ہو گا، فتنہ ادھر سے ہو گا۔ یہاں سے شیطان کی چوٹی نمودار ہوگی یا فرمایا: سورج کا سر نمودار ہوتا ہے۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَامَ إِلَى جَنْبِ الْمِنْبَرِ فَقَالَ " الْفِتْنَةُ هَا هُنَا الْفِتْنَةُ هَا هُنَا مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ". أَوْ قَالَ " قَرْنُ الشَّمْسِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 16: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " الْفِتْنَةُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ "
آج 10 میں سے 10 باقی