صحیح بخاری 7095: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ الْفِتْنَةُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ ‏"‏

اسحاق بن شاہین واسطی نے ہم سے بیان کیا کہ خالد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بیان (بن بشر) سے، بیان نے وبرہ بن عبدالرحمٰن سے، وبرہ نے سعید بن جبیر سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عمرؓ ہمارے پاس باہر آئے اور ہم نے اُمید کی کہ وہ ہمیں اچھی بات بتائیں گے۔ سعید کہتے تھے ہم سے پہلے جلدی سے ایک شخص نے پوچھا، کہنے لگا: ابو عبدالرحمٰن ہمیں بتائیں کہ فتنے میں لڑنا کیسا ہے اور اللہ فرماتا ہے: تم ان سے لڑو تا وقتیکہ کوئی فتنہ نہ رہے۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ فتنہ کہاں ہے تمہاری ماں تم کو روئے؟ محمد رسول اللہ ﷺ تو مشرکوں سے جنگ کیا کرتے تھے اور اُن کے لیے دین میں داخل ہونا فتنہ ہوتا تھا اور وہ لڑائی تمہاری لڑائی کی طرح نہ تھی جو بادشاہت کے لئے ہو رہی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ بَيَانٍ عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَرَجَوْنَا أَنْ يُحَدِّثَنَا حَدِيثًا حَسَنًا ـ قَالَ ـ فَبَادَرَنَا إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدِّثْنَا عَنِ الْقِتَالِ فِي الْفِتْنَةِ وَاللَّهُ يَقُولُ {وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ} فَقَالَ هَلْ تَدْرِي مَا الْفِتْنَةُ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ إِنَّمَا كَانَ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم يُقَاتِلُ الْمُشْرِكِينَ وَكَانَ الدُّخُولُ فِي دِينِهِمْ فِتْنَةً وَلَيْسَ كَقِتَالِكُمْ عَلَى الْمُلْكِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 16: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ الْفِتْنَةُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ ‏"‏

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

2:194

آج 10 میں سے 10 باقی