صحیح بخاری 7178: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ ثَنَاءِ السُّلْطَانِ، وَإِذَا خَرَجَ قَالَ غَيْرَ ذَلِكَ

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ عاصم بن محمد بن زید بن عبداللہ بن عمر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ کچھ لوگوں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا: ہم اپنے بادشاہ کے پاس جاتے ہیں اور اُن سے اُن باتوں کے خلاف کہتے ہیں جو ہم اس وقت کہا کرتے ہیں کہ جب ان کے پاس سے اُٹھ کر باہر آتے ہیں۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا: ہم اس کو نفاق سمجھا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أُنَاسٌ لاِبْنِ عُمَرَ إِنَّا نَدْخُلُ عَلَى سُلْطَانِنَا فَنَقُولُ لَهُمْ خِلاَفَ مَا نَتَكَلَّمُ إِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِمْ قَالَ كُنَّا نَعُدُّهَا نِفَاقًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 27: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ ثَنَاءِ السُّلْطَانِ، وَإِذَا خَرَجَ قَالَ غَيْرَ ذَلِكَ

آج 10 میں سے 10 باقی