صحیح بخاری 7275: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
عمرو بن عباس نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ سفیان نے ہم سے بیان کیا۔ سفیان نے واصل سے، واصل نے ابو وائل سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں اس مسجد میں حضرت شیبہؓ کے پاس بیٹھا، وہ کہنے لگے: حضرت عمرؓ میرے پاس اس جگہ بیٹھے تھے جہاں تم بیٹھے ہو اور انہوں نے کہا: میں نے قصد کیا ہے کہ کعبہ میں نہ دینار رہنے دوں اور نہ درہم، اُن سب کو مسلمانوں میں تقسیم کر دوں۔ میں نے کہا: آپؓ کیا کرنے لگے ہیں؟ انہوں نے پوچھا: کیوں؟ میں نے کہا: آپؓ کے دونوں ساتھیوں (آنحضورﷺ اور حضرت ابو بکرؓ) نے یہ نہیں کیا۔ تو انہوں نے کہا: وہ دو ایسے وجود ہیں کہ ان کی اقتداء کی جائے گی۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَلَسْتُ إِلَى شَيْبَةَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ قَالَ جَلَسَ إِلَىَّ عُمَرُ فِي مَجْلِسِكَ هَذَا فَقَالَ هَمَمْتُ أَنْ لاَ أَدَعَ فِيهَا صَفْرَاءَ وَلاَ بَيْضَاءَ إِلاَّ قَسَمْتُهَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ. قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ. قَالَ لِمَ. قُلْتُ لَمْ يَفْعَلْهُ صَاحِبَاكَ قَالَ هُمَا الْمَرْآنِ يُقْتَدَى بِهِمَا.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 2: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
آج 10 میں سے 10 باقی