صحیح بخاری 7281: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
محمد بن عبادہ نے ہم سے بیان کیا کہ یزید نے ہمیں بتایا۔ سلیم بن حیان نے ہم سے بیان کیا۔
اور (یزید نے) ان کی تعریف کی۔ سعید بن میناء نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) ہمیں بتایا۔ یا (کہا:) میں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ملائکہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سوئے ہوئے تھے تو اُن میں سے بعض نے کہا کہ وہ سوئے ہوئے ہیں اور بعض نے کہا کہ آنکھ تو سوئی ہوئی ہے اور دل بیدار ہے۔ پھر وہ کہنے لگے کہ تمہارے اس ساتھی کی ایک مثال ہے تو (ایک نے) کہا: تم اس کی مثال بیان کرو۔ پھر بعض نے کہا کہ وہ سوئے ہوئے ہیں اور بعض نے کہا کہ آنکھ تو سوئی ہوئی ہے اور دل بیدار ہے۔ انہوں نے کہا: ان کی مثال اس شخص کی سی مثال ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اس میں دعوت تیار کی اور بلانے والے کو بھیجا تو جس نے بلانے والے کی دعوت قبول کی اور گھر میں آگیا اور دعوت سے کھایا اور جس نے بلانے والے کی دعوت قبول نہ کی اور گھر میں نہ گیا اور دعوت نہ کھائی۔ پھر وہ فرشتے کہنے لگے: اس مثال کی حقیقت اُن کو بتا دو تا وہ اس کو سمجھ لیں۔ تو اُن میں سے کسی نے کہا کہ وہ سوئے ہوئے ہیں اور کسی نے کہا کہ آنکھ تو سوئی ہوئی ہے اور دل بیدار ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ گھر جو ہے جنت ہے اور بلانے والے محمدﷺ ہیں۔ جس نے محمدﷺ کی فرمانبرداری کی تو اُس نے اللہ کی فرمانبرداری کی اور جس نے محمدﷺ کی نافرمانی کی اُس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ اور محمدﷺ لوگوں کے درمیان (کھرے کھوٹے کا) فرق کرنے والے ہیں۔
(محمد بن عبادہ کی طرح) اس حدیث کو قتیبہ نے بھی روایت کیا ہے۔ انہوں نے لیث سے، لیث نے خالد سے، خالد نے سعید بن ابی ہلال سے، سعید نے حضرت جابرؓ سے روایت کیا کہ نبیﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے۔
تَابَعَهُ قُتَيْبَةُ عَنْ لَيْثٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ عَنْ جَابِرٍ خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.
باب 2: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم