صحیح بخاری 7283: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

ابو کُرَیب نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ ابو اسامہ نے بُرَید سے، بُرَید نے ابو بُردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰؓ سے، حضرت ابو موسیٰؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میری مثال اور اس پیغام کی مثال جو اللہ نے مجھے دے کر بھیجا اُس شخص کی مثال کی سی ہے جو ایک قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے قوم! میں نے اپنی آنکھوں سے لشکر کو دیکھا اور میں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔ اس لئے اپنی جان بچانے کے لئے بھاگو، تو اُس قوم میں سے ایک گروہ نے اس کی بات مان لی اور وہ رات ہی کو اطمینان سے سنبھل کر نکل گئے اور بچ گئے اور ایک گروہ نے اس کو جھٹلایا۔ انہوں نے اپنی جگہوں پر ہی صبح کی۔ اس لشکر نے صبح کو اُن پر چھاپا مارا اور انہیں ہلاک کر دیا اور اُن کی بیخ کنی کر دی۔ پس یہی مثال ہے اُن کی جو میری اطاعت کریں اور اس کی اتباع کریں جو میں لایا ہوں اور ان کی مثال جو میری نافرمانی کریں اور اُس کو جھٹلائیں جو میں حق میں سے لے کر آیا ہوں۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَتَى قَوْمًا فَقَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي رَأَيْتُ الْجَيْشَ بِعَيْنَىَّ وَإِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ فَالنَّجَاءَ. فَأَطَاعَهُ طَائِفَةٌ مِنْ قَوْمِهِ فَأَدْلَجُوا فَانْطَلَقُوا عَلَى مَهَلِهِمْ فَنَجَوْا وَكَذَّبَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ فَأَصْبَحُوا مَكَانَهُمْ فَصَبَّحَهُمُ الْجَيْشُ فَأَهْلَكَهُمْ وَاجْتَاحَهُمْ فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ أَطَاعَنِي فَاتَّبَعَ مَا جِئْتُ بِهِ وَمَثَلُ مَنْ عَصَانِي وَكَذَّبَ بِمَا جِئْتُ بِهِ مِنَ الْحَقِّ ".

باب 2: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی