صحیح بخاری 7284: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے زُہری سے روایت کی کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے مجھے خبر دی۔ عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کا جب وصال ہوا اور حضرت ابوبکرؓ آپؐ کے بعد خلیفہ بنائے گئے اور عرب میں سے جو منکر ہونے تھے منکر ہوگئے تو حضرت عمرؓ نے حضرت ابوبکرؓ سے کہا: آپؓ لوگوں سے کیسے لڑیں گے جبکہ رسول اللہ ﷺ فرما چکے ہیں کہ اس وقت تک لوگوں سے لڑنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے جب تک کہ وہ یہ اقرار نہ کرلیں کہ کوئی معبود نہیں مگر اللہ ہی اور جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کہا اُس نے مجھ سے اپنے مال اور اپنی جان کو بچا لیا سوائے اس کے کہ کسی حق کے بدلے میں اس کو لیا جاوے اور اس کا حساب اللہ پر ہے۔ حضرت ابوبکرؓ نے (یہ سن کر) جواب دیا: اللہ کی قسم! میں تو اس شخص سے ضرور لڑوں گا جس نے نماز اور زکوٰة میں فرق کیا کیونکہ زکوٰة (اللہ کا) وہ حق ہے جو مال سے لیا جاتا ہے۔ اللہ کی قسم! اگر لوگوں نے وہ رسی کا بندھن بھی مجھ سے روکے رکھا جو وہ رسول اللہ ﷺ کو دیا کرتے تھے تب بھی میں اُن سے اس کے روکنے پر لڑوں گا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: اللہ کی قسم! بات صرف یہی تھی کہ میں نے دیکھا، اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کے سینے کو لڑائی کیلئے کھول دیا تھا۔ پھر میں بھی سمجھ گیا کہ یہی حق ہے۔ ابن بکیر اور عبداللہ نے لیث سے (بجائے عِقَال کے) عَنَاقًا نقل کیا۔ (یعنی بکری کا پلوٹھا) اور وہی زیادہ صحیح ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ بَعْدَهُ وَكَفَرَ مَنْ كَفَرَ مِنَ الْعَرَبِ قَالَ عُمَرُ لأَبِي بَكْرٍ كَيْفَ تُقَاتِلُ النَّاسَ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. فَمَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. عَصَمَ مِنِّي مَالَهُ وَنَفْسَهُ إِلاَّ بِحَقِّهِ وَحِسَابُهُ عَلَى اللَّهِ ". فَقَالَ وَاللَّهِ لأُقَاتِلَنَّ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الصَّلاَةِ وَالزَّكَاةِ فَإِنَّ الزَّكَاةَ حَقُّ الْمَالِ وَاللَّهِ لَوْ مَنَعُونِي عِقَالاً كَانُوا يُؤَدُّونَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَى مَنْعِهِ. فَقَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا هُوَ إِلاَّ أَنْ رَأَيْتُ اللَّهَ قَدْ شَرَحَ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ لِلْقِتَالِ فَعَرَفْتُ أَنَّهُ الْحَقُّ. قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ عَنِ اللَّيْثِ عَنَاقًا. وَهْوَ أَصَحُّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 2: باب الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تفسیر کبیر (جلد ۸): اردو
  • خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم): اردو

قرآن کریم کی آیات

24:57

آج 10 میں سے 10 باقی