صحیح بخاری 7324: باب مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَحَضَّ عَلَى اتِّفَاقِ أَهْلِ الْعِلْمِ
سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد (بن سیرین) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم حضرت ابوہریرہؓ کے پاس تھے اور انہوں نے کتان کے دو گیرو رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے کپڑے سے ناک صاف کیا اور کہنے لگے: واہ واہ ابوہریرہ، وہ کتان کے کپڑے میں ناک صاف کرتا ہے۔ میں نے اپنے تئیں ایسا زمانہ بھی دیکھا ہے کہ جب میں رسول اللہ ﷺ کے منبر سے حضرت عائشہؓ کے حجرے تک چلتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر پڑتا تھا تو کوئی آنے والا آتا اور وہ اپنا پاؤں میری گردن پر رکھ دیتا اور وہ سمجھتا کہ میں مجنون ہوں حالانکہ مجھے جنون نہ ہوتا۔ یہ (بے ہوشی) تو صرف بھوک کی وجہ سے ہوتی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 16: باب مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَحَضَّ عَلَى اتِّفَاقِ أَهْلِ الْعِلْمِ