صحیح بخاری 7329: باب مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَحَضَّ عَلَى اتِّفَاقِ أَهْلِ الْعِلْمِ
ایوب بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابوبکر بن ابی اویس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان بن بلال سے، سلیمان نے صالح بن کیسان سے روایت کی۔ ابن شہاب نے کہا: حضرت انس بن مالکؓ نے مجھے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز پڑھتے اور اُن مضافات میں جایا کرتے تھے جو مدینہ کی بلندی پر واقع ہیں اور ابھی سورج بلند ہی ہوتا۔ اور لیث نے یونس سے روایت کرتے ہوئے اتنا بڑھایا اور یہ بلندی پر واقع گاؤں چار یا تین میل دور ہیں۔
حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ فَيَأْتِي الْعَوَالِيَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ. وَزَادَ اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ وَبُعْدُ الْعَوَالِي أَرْبَعَةُ أَمْيَالٍ أَوْ ثَلاَثَةٌ.
باب 16: باب مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَحَضَّ عَلَى اتِّفَاقِ أَهْلِ الْعِلْمِ
آج 10 میں سے 10 باقی