صحیح بخاری 7363: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَىْءٍ …
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب نے ہم سے بیان کیا۔ ابن شہاب نے عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت کی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: تم اہل کتاب سے کسی بات کے متعلق کیسے پوچھتے ہو حالانکہ تمہاری وہ کتاب جو رسول اللہ ﷺ پر نازل کی گئی قریب تر زمانے کی ہے۔ تم اس کو خالص پڑھتے ہو جس میں کچھ نہیں ملایا گیا اور حالانکہ اللہ نے تمہیں بتایا ہے کہ اہل کتاب نے اللہ کی کتاب کو بدل ڈالا ہے اور اس کو کچھ اَور کا اَور کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے ایک اور کتاب لکھی ہے اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تا کہ وہ اس ذریعہ سے تھوڑا سا مول کما لیں۔ جو علم تمہارے پاس آیا ہے کیا یہ تمہیں ان سے پوچھنے سے نہیں روکتا؟ اللہ کی قسم ہم نے ان میں سے کبھی کسی شخص کو نہیں دیکھا کہ وہ تم سے اس کتاب کے متعلق پوچھتا ہو جو تم پر نازل کی گئی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah