صحیح بخاری 7372: باب مَا جَاءَ فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أُمَّتَهُ إِلَى تَوْحِيدِ اللَّهِ …
عبداللہ بن ابی الاسود نے مجھ سے بیان کیا کہ فضل بن علاء نے ہمیں بتایا۔ اسماعیل بن اُمیہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے یحيٰ (بن محمد) بن عبداللہ بن صیفی سے روایت کی۔ انہوں نے ابومعبد سے سنا جو حضرت ابن عباسؓ کے غلام تھے۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت ابن عباسؓ سے سنا۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: جب نبی ﷺ نے حضرت معاذؓ کو اہل یمن کی طرف بھیجا تو آپؐ نے اُن سے فرمایا: تم ایسے لوگوں کے پاس جارہے ہو جو اہل کتاب میں سے ہیں اس لئے سب سے پہلی بات جس کی طرف تم ان کو بلاؤ یہ ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کو ایک مانیں۔ جب وہ یہ سمجھ لیں تو پھر ان کو بتاؤ کہ اللہ نے اُن پر اُن کے دن رات میں پانچ نمازیں مقرر کی ہیں۔ جب وہ (نمازیں) پڑھنے لگیں تو ان کو بتاؤ کہ اللہ نے ان کے مالوں میں ان پر زکوٰة مقرر کی ہے جو اُن کے مالداروں سے لی جائے گی اور ان کے محتاجوں کو لَوٹا دی جائے گی۔ جب وہ اس کا اقرار کرلیں تو پھر ان سے (زکوٰۃ) لو اور لوگوں کے عمدہ اور قیمتی مال (لینے) سے بچتے رہو۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah