صحیح بخاری 7375: باب مَا جَاءَ فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أُمَّتَهُ إِلَى تَوْحِيدِ اللَّهِ …
احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے ہمیں بتایا۔ عمرو نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن ابی ہلال سے روایت کی کہ ابو رجال محمد بن عبدالرحمٰن نے ان سے بیان کیا، ابورجال نے اپنی ماں عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے روایت کی۔ اور ان کی ماں نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہؓ کی پرورش میں تھیں۔ عمرہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو کسی لشکر کا امیر مقرر کر کے بھیجا اور وہ اپنی نماز میں اپنے ساتھیوں کو (قرآن) پڑھ کر سنا تا اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ سے ختم کرتا۔ جب وہ واپس آئے انہوں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اس سے پوچھو کہ وہ کس وجہ سے ایسا کرتا ہے تو انہوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا: اس میں رحمٰن کی صفات کا بیان ہے اور میں پسند کرتا ہوں کہ اس کو پڑھوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اس کو بتاؤ کہ اللہ اس سے محبت رکھتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنِ ابْنِ أَبِي هِلاَلٍ أَنَّ أَبَا الرِّجَالِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكَانَتْ فِي حَجْرِ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ رَجُلاً عَلَى سَرِيَّةٍ وَكَانَ يَقْرَأُ لأَصْحَابِهِ فِي صَلاَتِهِ فَيَخْتِمُ بِ ـ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} فَلَمَّا رَجَعُوا ذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " سَلُوهُ لأَىِّ شَىْءٍ يَصْنَعُ ذَلِكَ ". فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لأَنَّهَا صِفَةُ الرَّحْمَنِ وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَقْرَأَ بِهَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَخْبِرُوهُ أَنَّ اللَّهَ يُحِبُّهُ ".
آج 10 میں سے 10 باقی