صحیح بخاری 7384: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَهْوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ}
ابوالاسود کے بیٹے نے ہم سے بیان کیا کہ حرمی نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: آگ میں لوگوں کو ڈالا جائے گا۔ نیز خلیفہ نے مجھ سے کہا کہ یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا کہ سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ نیز (خلیفہ نے یہ جو کہا:) معتمر سے مروی ہے کہ میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: (لوگ) اس میں برابر ڈالے چلے جائیں گے اور وہ یہی کہتی جائے گی کیا کچھ اور بھی ہیں۔ یہاں تک کہ رب العالمین اس میں اپنا قدم رکھے گا اور وہ ادھر ادھر ہٹ کر سمٹ جائیں گی پھر کہے گی: بس بس تیری عزت اور تیری عظمت کی ہی قسم اور جنت میں ہمیشہ جگہ بچی رہے گی یہاں تک کہ اللہ اس کے لئے ایک مخلوق پیدا کرے گا اور جنت کی بچی ہوئی جگہ میں انہیں آباد کرے گا۔
باب 7: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَهْوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ}